بلوچستان کے جیلوں میں 87افغان مہاجر باشندوں کے قید ہونے کا انکشاف

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے جیلوں میں 87افغان مہاجر باشندوں کے قید ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے،57قیدی منشیات،اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں سزا یافتہ ہیں جبکہ 30قیدیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔محکمہ جیل کے حکام کے مطابق بلوچستان کی بارہ جیلوں میں سے چار جیلوں میں 87افغان مہاجر باشندے قید ہیں، 87قیدیوں میں سے 57قیدی منشیات،اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم میں سزا یافتہ ہیں،ان میں سے 30 قیدی کوئٹہ جیل میں پابند سلال ہیں، 13قیدی لورالائی،11سنٹرل جیل مچ اور چار گڈانی جیل میں اپنی سز پوری کررہے ہیں جبکہ 30افغان باشندوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں یہ تمام قیدی کوئٹہ کی ڈسٹرکٹ جیل میں بند ہیں بلوچستان کی بارہ جیلوں میں قیدیوں کی مجموعی تعداد تین ہزار سے زائد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے