بلوچستان، اینٹی نارکوٹکس کی کاروائی، منشیات برآمد، 6 ملزمان گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے9کاروائیوں میں 665.37کلوگرام منشیات اور20کلو ممنوعہ مواد برآمد کر کے 6ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ4 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ برآمدہ منشیات میں 5کلوگرام افیون،652کلوگرام چرس8.340کلو گرا م ہیروئن اور30گرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہے۔تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے