کیسکو کو محکمہ صحت کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنا کر تمام طبی مراکز میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں، ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی

نصیرآباد(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی نصیرآباد کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کے آفیسران کیسکو کے آفیسران سمیت دیگر متعلقہ آفیسران موجود تھے اجلاس میں مختلف درپیش مسائل زیر غور لائے گئے اور ان کے متعلق اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی اجلاس کے موقع پر ڈی ایچ او ہسپتال میں درپیش مسائل کا تفصیلی ذکر کیا جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر نے بی ایچ یوز میں بجلی کی فراہمی اور کیسکو کے واجبات ادائیگی کے متعلق تفصیل سے بحث و مباحثہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد بتول اسدی نے کہا کہ کیسکو کو محکمہ صحت کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنا کر تمام طبی مراکز میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افیسران پر بھی لازم ہے کہ وہ کیسکو کے واجبات کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طبی سہولیات کی فراہمی میں ہر قسم کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنا رہی ہے غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ طبی سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کا ازالہ ممکن ہو سکے ہم عوام کی بہتر مفادات میں ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں گے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا فریضہ دل جوئی کے ساتھ سرانجام دیں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ یہ آپ کا محکمہ ھے اس کی بہتری کیلیے بھی آپ کو اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دینے ھونگے اور اس اہم ادارے کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات اٹھائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے