کوئٹہ، پو لیس کا نان کسٹم پیڈ، کالے شیشے،غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی 5 گاڑیاں ضبط

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پو لیس نے نان کسٹم پیڈ،کالے شیشے،غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے 5گاڑیاں ضبط اور100سے زائد گاڑیوں کو چلان کیا۔ ڈی آئی جی پو لیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ کے احکامات پر ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ بہرام خان مندوخیل کی ہدایت پر کوئٹہ کے علا قے حالی روڈپر پو لیس نے ایکسائیز اور کسٹمزاہلکاروں کے ہمراہ ناکہ بند ی کر تے ہوئے 5گاڑیوں کوضبط،37گاڑیوں کے کالے شیشے اور28گاڑیوں کی غیرنمونہ نمبر پلیٹ اتار کر 101گاڑیوں کو چالان کیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے