پاکستان ورکرز فیڈ ریشن کے زیر اہتمام اسرائیلی جارحیت کے خلاف پیر کو کو ئٹہ پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان ورکرز فیڈ ریشن بلوچستان کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینیوں کے حق اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف پیر کو کو ئٹہ پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ،آغا سلطان شاہ،شمس خلجی، ملک سعید لہڑی، اسلام یوسفزئی، عزیز احمد سارنگزلی نصیب اللہ و دیگر نے کہا کہ فلسطین پر ہو نے والی بمباری کے نتیجے میں 6 ہزار افراد شہید اور 15 ہزار افر ادزخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ بمباری سے غزہ کومکمل طور پر تباہ کیا گیاوہاں کے باشندوں کے پاس رہنے کے لئے نہ گھر ہے اور نہ ہی کھانے پینے کیلئے کچھ میسر ہے حتیٰ کہ علاج کے لئے دوائیاں بھی دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ظلم و بربریت پر عالمی طاقتوں کی خاموشی بلکہ اسرائیل کو ہر قسم تعاون فراہم کرنے کے بیانات نہ صرف قابل افسوس بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی علم کھلا خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم بھی فلسطینیوں کی مد کرنے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ فلسطین پر بمباری فوری طور بند کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے