سوراب، آرسی ڈی شاہراہ پر مقامی ہوٹل کے قریب 1شخص کی لاش برآمد

سوراب(ڈیلی گرین گوادر) حب چوکی کے رہائشی خاور علی ولد محمد انور نامی شخص المسلم ہوٹل سوراب کے قریب آر سی ڈی روڈ سے مردہ حالت میں برآمد،ڈی ایچ کیو سوراب منتقل،پولیس کی تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق بروز پیر فجر نماز کے وقت کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر المسلم ہوٹل سوراب ایریا سے حب چوکی کے رہائشی نشہ کے عادی شخص خاور علی ولد محمد انور مردہ حالت برآمد ہوا اس معاملے کا سن کر پولیس فورس جائے وقوعہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیکر نعش ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کر دیا اور اس معاملے پر مزید تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے