سعودی عرب میں آسمانی بجلی گرنے سے 2، افراد جاں بحق

ریاض(ڈیلی گرین گوادر) سعودی عرب کے علاقے جازان میں شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے اس طرح رواں برس ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو درجن سے زائد ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جنوب مغربی علاقے جازان کے علاقے الادبی میں مسلسل ہونے والی بارشوں نے تباہی مچا دی اور معمولاتِ زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ آسمانی بجلی گرنے کے ایک واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں درجنوں اموات ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے