بلوچستان کے قبائلی زعماء قبائلی جھگڑوں کو حل کرنے کیلئے آگے آئیں، مولانا عبدالغفورحیدری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کے قبائلی زعماء قبائلی جھگڑوں کو حل کرنے کیلئے آگے آئیں، بلوچ اور پشتون روایات میں ایک دوسرے کا احترام اور رواداری کا خیال رکھا جاتا ہے بلوچستان مزید قبائلی جھگڑوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار کمال خان بنگلزئی کی رہائش گاہ پر ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سردار جاوید لہڑی ودیگر قبائلی زعماء بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ قبائلی جھگڑوں کے وجہ سے بلوچستان میں بہت نقصان ہوا ہے قبائلی عمائدین کو انکے تدارک کیلئے مزید کردار ادا کرنی چائیے قوموں کے درمیان برابری اور حسن سلوک ہی معاشرے کا حسن ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو تعمیر وترقی میں آگے ہونا چائیے اور ایک کامیاب معاشرے کی طرف سفر جاری رکھنی چاہیے۔