ایڈووکیٹ راحب بلیدی کا سپریم کورٹ کی جانب سے سویلین کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی فیصلے کا خیر مقدم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ممبر بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے سویلین کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا جسے بلوچستان بھر کے وکلاء ملک بھر کے وکلاء اس فیصلے کو سراہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سویلین کے خلاف ٹرائل کا پاکستان میں عدالتیں موجود ہیں فوجی عدالتوں میں سویلین ٹرائل بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ہے آئین پاکستان فری ٹرائل کا حق دیتا ہے کسی بھی سویلین کا اگر کوئی جرم ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہیے آج سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آزاد عدلیہ کی جانب ایک قدم ہے بلوچستان کے وکلاء ملک کے اندر کسی بھی غیر قانونی غیر آئینی عمل کے خلاف جدوجہد میں پیش پیش رہا ہے اور آئندہ بھی اپنا آئینی و جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے