2018 سے 2023 تک بلوچستان کے عوام کا کوئی پرسان حال نہ رہا،نیشنل پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کیچی بیگ سریاب کے مقام پر گرینڈ شمولیتی پروگرام ہوا اس موقع پر ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما حاجی شاہنواز بنگلزئی نے اپنے سینکڑوں دوستوں اور سیاسی کارکنوں کے ہمراہ بی این پی مینگل سے مستعفی ہونے کے بعد نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر بڑا اجتماع منعقد ہوا اجتماع سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی مرکزی نائب صدر کبیر محمد شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرف نے ملک بھر باالخصوص بلوچستان میں آگ لگادی دہشت گردی اور قتل و غارت عام ہوا جبری گمشدگیوں کا سلسلہ شروع ہوا خانہ جنگی کی ماحول پیدا ہوگئی بعد ازاں 2018 کے ٹھپہ ماری کے نتیجہ میں جو رجیم لایا گیا اس نے بلوچستان میں تباہی مچادی کرپشن واقربا پروری عام ہوئی نوکریوں کی سرعام بولیاں لگ گیئں سرکاری اسکیمات اور منصوبوں کو کرپشن کا نذر بنایا گیا لاپتہ افراد کے نام پہ لوگوں کی مینڈیٹ لینے والوں نے اربوں کے اسلیمات لاپتہ کردیئے جس کے باعث لوگوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی اور وہ آج چالیس چالیس سال گزارنے کے بعد انہیں خیر باد کہہ رہے ہیں۔ قول و فعل کے تضاد نے نہ صرف ان کی سیاست کو آشکار کردیا بلکہ اب زمین ان کے پاوں تلے نکل چکی ہے۔ نیشنل پارٹی برسر اقتدار آکر مفاہمت کے ٹوٹے ہوئے سلسلہ کو دوبارہ سے جوڑ دیگا پرامن بلوچستان کے لیئے کوششیں کریگااور پاہیدار مستقل ترقی کی بنیاد رکھے گی۔ اجتماع سے پارٹی کے مرکزی سینیئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018 سے 2023 تک بلوچستان کے عوام کا کوئی پرسان حال نہ رہا عوامی نمائندگی کے نام پر عوام کو دونوں ہاتھوں سیلوٹا گیا نہ یونیورسٹی بنائی گئی نہ کالج حتی کہ پراہمری اسکول تک نہیں بناسکے اس عوامی احتساب کا دور آگیا ہے عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ان کا احتساب کرکے ایسے عناصر کو مسترد کریں۔ اجتماع سے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی نیاز بلوچ حاجی غلام فاروق شاہوانی حاجی شاہنواز بنگلزئی ملک منظور احمد شاہوانی نصراللہ بلوچ عصمت اللہ بلوچ نے خطاب کیا اس موقع پر حاجی شاہنواز بنگلزئی نے اپنے سینکڑوں سمیت بی این پی مینگل سے مستعفی وکر نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا شامل ہونے والوں میں حاجی شاہنواز بنگلزئی حاجی حنیف بنگلزئی حاجی محمد علی حاجی میر محمد ٹکری شیراحمد بنگلزئی حاجی محمد بخش بنگلزئی محمد یوسف بنگلزئی ماما نوراحمد خراسانی محمد نواز بنگلزئی محمد ہاشم بنگلزئی غلام سرور علی نواز احمد نواز گل نواز بنگلزئی شکیل احمد بنگلزئی وحید احمد خراسانی جاوید بنگلزئی خدائے رحیم بنگلزئی منظور احمد شاہوانی امیرجان بنگلزئی فیض اللہ بنگلزئی ندیم بنگلزئی آصف بنگلزئی محمدامین بنگلزئی محمد یوسف بنگلزئی ہمایوں بنگلزئی بابو بنگلزئی محمدحسن بنگلزئی غلام مصطفی بنگلزئی غلام مرتضی بنگلزئی حاجی سفر خان بنگلزئی محمد رمضان محمد عثمان مشتاق احمد بنگلزئی مامااسد بنگلزئی مقصود بنگلزئی محمد ایوب بنگلزئی مولابخش بنگلزئی محمد عمر بنگلزئی جمعہ خان بنگلزئی محمد اکبر بنگلزئی بہادر خان بنگلزئی حافظ نصراللہ بنگلزئی محمد مراد بنگلزئی صابر علی بنگلزئی حبیب رہئسانی مقصود بنگلزئی اورنگزیب شاہوانی سلیم گل محمد حسنی شاہ رخ دہوار لعل جان کیازئی محمد وسیم بنگلزئی علی احمد بنگلزئی دین محمد بنگلزئی یاسر بنگلزئی نظام الدین شاہوانی بلال شاہوانی یونس محمد حسنی ڈاکٹر امام علی رند مقبول بنگلزئی نثاراحمد بنگلزئی شربت خان بنگلزئی ملک منظور احمد شاہوانی ماما عبدالغفور رہیسانی حاجی غلام رسول جمالی وڈیرہ اللہ بخش بنگلزئی محمد عمر بنگلزئی جمعہ خان بنگلزئی وزیر احمد بنگلزئی علی احمد بنگلزئی شامل ہیں۔