پاکستان اور چین سی پیک منصوبے پر ون ون پوزیشن پر ہیں ،سینیٹر محمد عبدالقادر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پیٹرولیم و رسورسز اور سیاسی و اقتصادی امور کے ماہر سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ چینی صدر شی چن پنگ نے کہا ہے کہ پاکستان چینی اداروں اور عملے کی حفاظت یقینی بنائے صدر شی جن پنگ نے پاکستان اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایاانکا کہنا تھا کہ پاکستان چینی ماہرین اور ورکرز کی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے اور سیکیورٹی میں موجود کمیوں کو پورا کرتے ہوئے چینی ماہرین اور ورکرز کے لئے کام کرنے کا ماحول پیدا کرے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمدعبدالقادر نے کہا کہ سی پیک منصوبے اسی صورت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں جب حکومت پاکستان ملک میں عمومی اور چینیوں کے لئے خصوصی فول پروف سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے اور اسے یقینی بنائے پر امن اور پر سکون ماحول ترقی کی رفتار تیز تر کر دیتا ہے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ پاکستان چینی اداروں اور عملے کی حفاظت یقینی بنائے گادونوں ممالک طویل عرصے سے ایک دوسرے کے اتحادی ہیں اور آییرن برادرز کہلائے جاتے ہیں دونوں ممالک اسٹریٹیجک کمیونیکیشن اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے چین کے اہم مفادات کی طویل مدت اور مضبوط حمایت کو سراہا جانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے صدر شی نے کہا کہ چین پاکستان کی قومی خودمختاری کے تحفظ، اسکی آزادی اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گاصدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک سی پیک اپ گریڈڈ ورڑن کو بے انتہا اہمیت دیں اقتصادی ترقی، لوگوں کا معیار زندگی، اختراعات، صنعتی پارکس، زراعت، معدنیات اور توانائی ایسے شعبے ہیں جن میں دونوں ممالک مزید تعاون کر سکتے ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کہ چین اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم کے فریم ورک میں رہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے، علاقائی وحدت اور تعاون کو فروغ دینے اور ترقی پذیر ممالک کے جائز مطالبات کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے پاکستان کو بھی اپنے محدود وسائل اور دائرے سے نکلتے ہوئے اپنا بھرپور تعاون اور حمایت کا یقین دلانا ہوگا پاکستان اور چین سی پیک منصوبے پر ون ون پوزیشن پر ہیں پاکستان چینی ماہرین اور چینی ورکرز کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے سی پیک کو کامیاب بنا سکتا ہے جیسے جیسے سی پیک پر کام آگے بڑھ رہا ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے پاکستان کو اس صورتحال کو کنٹرول کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے