میاں نواز شریف کی واپسی سے ملک سیاسی و معاشی استحکام کی طرف بڑھے گا،سینیٹر کہدہ بابر
کوئٹہ(ڈیلی گری گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سینیٹر کہدہ بابر نے قائد مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کاخیرمقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی واپسی سے ملک سیاسی و معاشی استحکام کی طرف بڑھے گا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن)میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی پرخوش آئند اور خیرمقدم کرتے ہیں،میاں نواز شریف کی واپسی سے ملک سیاسی و معاشی استحکام کی طرف بڑھے گا،مسلم(ن) لیگ کے اتحادی تھے اور مستقبل میں بھی نواز شریف کے ساتھ ملکر چلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بطور اتحادی (ن)لیگ نے گزشتہ حکومت نے بلوچستان کے دیرانہ مسائل حل کرنے میں تعاون کیا،قومی مسائل کے حل کے لئے نوازشریف کی تمام اسٹیک ہولڈز کو ساتھ لیکر چلنے کی تجویز خوش آئندہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی ملک و بلوچستان کی ترقی کیلئے کسی بھی سیاسی اتحاد سے گریز نہیں کریگی۔