مستونگ،نیشنل پارٹی کا گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دھرنا واحتجاج

مستؤنگ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے سینئر صوبائی رہنماء وسابق سٹی ناظم میرسکندر خان ملازئی کے قیادت میں نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں نے سوئی گیس پریشر کی کمی و لوڈشڈنگ اور کیسکو کی جانب سے روا رکھا ظالمانہ رویہ اور ایس ڈی او کا تبادلہ کیلئے کویٹہ کراچی قومی شاہراھ کو پشکرم کے مقام پر احتجاجا بلاک کرکے دہرنا شروع کر دیا، روڈ بلاک سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئی۔

سوئی گیس پریشر کی کمی و لوڈشڈنگ اور کیسکو کی جانب سے روا رکھا ظالمانہ رویہ اور ایس ڈی او کا تبادلہ کیلئے کویٹہ کراچی قومی شاہراھ کو پشکرم کے مقام پر احتجاجا بلاک کرکے دہرنا شروع کر دیا۔مستونگ سٹی، پڑنگ آباد، تیری، مستونگ روڈ، سورگز و دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام نے کوئٹہ کراچی قومی شاہراھ پشکرم کے مقام پر سوئی گیس پریشر کی کی مکمل بحالی اور ایس ڈی او کیسکو کے تبادلہ کیلئے 2 گھنٹوں سے دہرنا جاری ہیں، دہر میں سٹی سمیت تمام ملحقہ علاقوں عوام نیشنل پارٹی کے کورکن بہت بڑی تعداد میں دہرنا میں شریک ہیں،۔ دوسری جانب روڈ بلاک سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس میں سیکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے ہیں مسافروں کو بھی مشکلات کاسامنا، پولیس انتظامیہ کی مظاہرین سے مزاکرات کا سلسلہ بھی جاری۔۔۔ جبکہ کیسکو، سوئی گیس حکام و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی زمہ دار مظاہرین سے مزاکرات کیلئے نہیں پہنچ سکا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے