قانونی ٹیم کا نوازشریف کوعدالت میں پیش ہونے کا مشورہ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)قانونی ٹیم نے نواز شریف کو منگل 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف منگل 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔

نواز شریف کل مری کے لئے روانہ ہوں گے ،مری میں بھی مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں ۔نواز شریف منگل کو مری سے اسلام آباد پہنچ کر عدالتوں میں پیش ہونگے،نواز شریف عدالتوں میں پیشی کے بعد واپس مری جائیں گے۔نواز شریف کا مری میں 2 سے 3 روز قیام کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے