فرخ حبیب اور فواد چوہدری کی جہانگیر ترین سے ملاقات، پارٹی امور پر بات چیت

لاہور(ڈیلی گرین گورادر) پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والے فرخ حبیب نے پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں عون چوہدری بھی موجود تھے، جہانگیر ترین نے فرخ حبیب کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرخ حبیب کو استحکام پاکستان پارٹی میں اہم عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ فواد چوہدری نے بھی استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔ملاقات میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے