خیبرپختونخوا حکومت کیجانب سے صحت کارڈ کیلئے 2 ارب روپے جاری

پشاور (ڈیلی گرین گوادر) خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کردیے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور نے کہا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث صحت کارڈ کی سروس بند کر دی گئی تھی۔

ڈاکٹر ریاض انور نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کیے ہیں جس کے بعد صحت کارڈ پرعوام پھر سے مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔مشیر صحت کے مطابق ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں بعض ترقیاتی کاموں پرپابندی لگائی ہے لہٰذا ہسپتالوں کی انتظامیہ نئی عمارتیں بنانے کی بجائے علاج پر توجہ دے۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پر علاج روک دیا تھا، سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی پینل نے ہسپتالوں کو صحت کارڈ پر نئے داخلے نہ کرنے کی ہدایت کر تھی۔قبل محکمہ صحت ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبے میں مالی بحران کی وجہ سے عارضی طور پر فیصلہ کرنا پڑا، سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم نے کہا ہے کہ سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ساتھ بات چیت جاری ہے، محکمہ فنانس جلد 2 ارب روپے جاری کر دے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے