بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کی سی ٹی سکین، ایم آر آئی اور کیتھ لیب مشینیں پچھلے ڈھائی سال سے خراب ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے ترجمان کے کہا ہے کہ بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کی سی ٹی سکین، ایم آر آئی اور کیتھ لیب مشینیں پچھلے ڈھائی سال سے مرمت نہ ہونا ہسپتال انتظامیہ اور حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی قلت، سیکیورٹی کی ناقص صورتحال اور مشینری کے غیر فعال ہونے کو ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کء مرتبہ اعلی حکام کے گوش گزار کرایا ہے مگر پچھلے ڈھائی سالوں سے ان تمام مسائل کو سنجیدگی سے حل نہ کرنا انتظامیہ اور حکومت کے بے حسی واضح نظر آتی ہے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ میں کیتھ لیب، سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشینیں پچھلے ڈھائی سالوں سے خراب پڑی ہیں اور نا اہل انتظامیہ بالکل بھی ان کو مرمت کرنے کیلئے سنجیدہ نہیں ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تمام مشینوں جو جلد ازجلد مرمت کروائیں تا کہ مریضوں اور ڈاکٹروں کو سہولیات فراہم کرنے میں آسانی پیدا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے