جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان کوبطور سپریم کورٹ جج تعینات کرنےکی سفارش کردی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس عرفان سعادت خان کوبطور سپریم کورٹ جج تعینات کرنے کی سفارش کردی۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائر عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ جسٹس عرفان سعادت کی سپریم کورٹ جج تعیناتی کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے اتفاق رائے سے کی۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عرفان سعادت کا نام حتمی منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کوبھجوادیا۔خیال رہے کہ جسٹس عرفان سعادت خان اس وقت قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے