اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم وجارحیت کی انتہاکردی ہے،غزالہ گولہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صوبائی صدر و سابق صوبائی وزیر غزالہ گولہ اور جنرل سیکرٹری زرینہ زہری نے فلسطین میں اسرائیلی فوج کی شہری آبادی اور ہسپتالوں پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ہزاروں افراد کی شہادت اورزخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم وجارحیت کی انتہاکردی ہے،بدترین انسانی حقوق کی خلاف وزریاں کی جارہی ہے اقوام متحدہ،او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیلی کی جانب سے بے گناہ فلسطینی عوام کی نسل کشی اورہسپتالوں پر بمباری کا نوٹس لیں۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی عوام پر عرصہ حیات تنگ کردیاہے کھانا،پانی،ادویات،علاج معالجہ کی سہولیات،ایندھن اوربجلی سپلائی روکنا انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے جس سے لاکھوں افرادکی جان خطرے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج ہسپتالوں کو بمباری کا نشانہ بناکر جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی ہے جو ناقابل معافی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے اورفلسطینی عوام کوخوراک،ادویات،پانی ودیگر ضروریات زندگی کی فراہمی میں روکاٹ نہ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک آگے بڑھ کر اپنے متاثرہ فلسطینی عوام کی بھر پور امداد کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی بڑا انسانی المیہ جنم لینے سے بچ سکے۔انہوں نے اقوام متحدہ،او آئی سی، انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پرفلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم اور وحشیانہ بمباری کا نوٹس لیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے