29اکتوبر کو کوئٹہ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے طوفان الاقصی کانفرنس منعقد کی جائے گی،مولانا عبدالواسع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ 29اکتوبر کو کوئٹہ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے طوفان الاقصی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس کی صدارت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے،کانفرنس میں حماس کا نمائندہ بھی شریک ہوگا،ایسا لگ رہا ہے باپ پارٹی کو (ن)لیگ میں تبدیل کردیا جائے گا،2018 میں جمعیت کے حلقے باپ پارٹی کو دئے گئے اس مرتبہ ہمارے حلقے ن لیگ کو دئے گئے تو وہ منظور نہیں ہوں گے،جمعیت علماء اسلام کا کر دار سب کے سامنے واضح ہے،سیاست میں مداخلت کر نے والے آج اڈیالہ جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو جمعیت علماء اسلام کے مرکزی دفتر میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ فلسطین کے حالات سب کے سامنے ہیں،انسانیت کادرس دینے والے ہسپتالوں پربمباری کررہے ہیں افغانستان میں خواتین کے حقوق کی بات کرنے والوں کوفلسطین میں بربریت نظر نہیں آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی بھائیوں کی مددکیلئے ہم میدان میں نکلیں گے،29 اکتوبر کو کوئٹہ میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے طوفان الاقصی کانفرنس منعقد کی جائیگی،کانفرنس کی صدارت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے جبکہ کانفرنس میں حماس کا نمائندہ بھی شریک ہوگا۔ مولانا عبد الواسع نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان میں 2018 کے تحت بی اے پی کے لوگوں کومسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،بلوچستان عوامی پارٹی کواب مسلم لیگ (ن)میں ضم کیاجارہا ہے۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بلوچستان میں جے یوآئی کی نشستیں مسلم لیگ (ن)کو دے کر ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی ہم مزاحمت کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امت کو متحدہ کیا جائے حالات جس طرف جا رہے ہیں کہ امید ہے کہ جلد ہی امت مسلمہ بیدار ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی انہیں چاہیے کہ وہ اپنے ملک واپس آجائیں لیکن اگرڈیل کر کے کسی پر ہمارے حلقوں پرمسلم لیگ (ن) یا پھر کسی اور کوبھی مسلط کیا جاتا ہے تو وہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کوئی بھی شخص کسی بھی سیا ست جماعت میں شمولیت اختیار کرے ہمیں اس بات پر اعتراض نہیں،موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام اداروں کو آگاہ کر نا چاہتے ہیں کہ دوبارہ 2018کے حالات نہیں دھرائیں جائیں جمعیت علماء اسلام صاف وشفاف انتخابات چاہتی ہے، جمعیت علماء اسلام کا کر دار سب کے سامنے واضح ہے،سیاست میں مداخلت کر نے والے آج اڈیالہ جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے