ہم کسی صورت اپنے جائز اور منظور شدہ مطالبات سے دستبردار نہیں ہونگے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام جمعرات کو اپنے جائز اور منظور شدہ مطالبات کے لئے دسویں روز کو بھی جامعہ بلوچستان کے ایڈمن اور ایگزامیمشن بلاک احتجاجا بند رکھا اور قلم چھوڑ ہڑتال کیا اور ایک بڑا احتجاجی جلوس جامعہ کے شعبہ ارٹس،سائنس اور ریسرچ سینٹرز سے ھوتے ھوئے ایڈمن بلاک کے اندر بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ھوا۔ احتجاجی مظاہرہ زیرصدارت پروفیسر فرید خان اچکزئی منعقد ھوا،احتجاجی مظاہرے سے فرید خان اچکزئی، شاہ علی بگٹی، پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، سید محبوب شاھ، اسحاق پرکانی اور سیدشاہ بابر نے خطاب کیا مقررین نے کہاکہ ہم کسی صورت اپنے جائز اور منظور شدہ مطالبات سے دستبردار نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین سے تحریری معاہدہ کیا گیا لیکن جامعہ کے وائس چانسلر اور دیگر اعلی انتظامی آفیسران منظور شدہ مطالبات کی نوٹیفکیشن سے انکاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر کی غیر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وہ جامعہ بلوچستان کو مشکل میں چھوڑ کر اسلام آباد چلے گئے۔مقررین نے کہا کہ تینوں ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو انکی مکمل تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہیں اور انہیں اس سال اضافہ شدہ 35 فیصد اور ہاوس ریکوزیشن سے پچھلے دو سالوں سے محروم رکھا گیا مقررین نیکہا کہ پرموشن،آپ گریڈیشن، ٹائم اسکیل، ٹیچرز ہاسٹل میں عارضی طور پر رہائش پذیر اساتذہ کرام اور آفیسران سے کمروں کی ماہانہ کرایوں، فوت شدہ ملازمین کے لواحقین کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن، کالونی میں رہائش پذیر اساتذہ اور آفیسرز سے 5 فیصد کٹوتی، ڈی آر اے سمیت تمام بقایاجات کی ادائیگی، میڈیکل بلز کی ادائیگی، تینوں ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ اور ملازمین کو اضافہ شدہ 35 فیصد تنخواہوں سمیت ہاوس ریکوزیشن کی بقایاجات سمیت ادائیگی اور پینشنرز کو پینشنز کی بروقت ادائیگی اور میٹرک پاس کلاس فور ملازمین کو صوبائی حکومت کی نوٹیفکیشن کے مطابق جونیئر کلرک بنانے کے حوالے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کئے گئے تحریری معاہدے پر عملدرآمد ہر صورت میں کراکر دم لینگے۔۔مظاہرین نے اعلان کیا کہ بروز جمعہ کو بھی ایڈمن اور ایگزامیمشن بلاک احتجاجا بند رکھا جائے گا اور ایڈمن سے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ نکالا جائے گا جو مختلف شعبہ جات سے ھوتے ھوئے ایڈمن بلاک کے سامنے بڑا احتجاجی جلسے میں تبدیل ھوگا،تمام اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین سے اپیل کی کہ وہ اپنے منظور شدہ مطالبات کے لئے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔