کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 30 نومبر کو ہو گی،صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 30 نومبر کو ہو گی۔ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کوئٹہ میں لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ریٹرنگ آفسران30 اکتوبر 2023 کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ جبکہ امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 2 سے 4 نومبر تک وصول کئے جائیں گے جس کے بعد نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرست 6 نومبر کو جاری کی جائیگی۔ اسی طرح 7 سے 9 نومبر تک ریٹرننگ افسران امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے جبکہ ریٹرنگ آفسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 11 نومبر ہے اور ان اپیلوں پر ایپلیٹ اتھارٹی اپنے فیصلے 14 نومبر تک کریں گی۔ شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 15 نومبر کو جاری ہو گی۔ 16 نومبر کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کی آخری تاریخ ہوگی جس کے بعد 17 نومبر کو امیدواروں کو انتخابی نشانات آلاٹ کئے جائیں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہو گی۔ شیڈول کے مطابق 30 نومبر 2023 کو پولنگ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے