وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کاوائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر خالد حفیظ سے ملاقات،جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نگراں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے بیوٹمز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر خالد حفیظ سے ملاقات اور جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر بیوٹمز ڈاکٹر خالد حفیظ نے نگراں وفاقی وزیر تعلیم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ بیوٹمز میں اس وقت 10ہزار سے زائد طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔انہوں نے کہاکہ جامعہ کو بلو چستان میں علم اور ہنرپھیلانے کا روشن باب بنا نے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔
حال ہی میں یو نیورسٹی میں پاک چین کے تعاون سے سینٹربرائے تدارک قدرتی آفات بنا نے کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ میں آرٹی فیشل انٹیلی کی تعلیم فراہم کر نے اور شعبے میں تحقیق کے لئے اکیڈمی بنائی جا رہی ہے آج دنیا ء میں ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو نو جوانوں کو گلو بل سٹیزن بنائیں اور ہم بیوٹمز کو ایسی راہ پر گامزن کر نے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیوٹمز کے شعبے ریسرچ میں جی آئی ایس ایس سسٹم کے ذریعے جنگلات اور زراعت سمیت دیگر شعبوں پر کام کیا جا رہا ہے جلد ہی جامعہ میں سینٹر برائے قابل تجدید توانائی،
سینٹر برائے لرننگ اینڈ ٹیچنگ بنائے جائیں گے۔اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے کہا کہ بیوٹمز بلو چستان میں بہترین کام کر رہا ہے یہ جامعہ اپنے وسائل کی کمی کے باوجود جس طر ز سے آگے بڑھ رہی ہے یہ ملک اور صوبے کے روشن مستقبل کی ایک نوید بن پر ابھرے گی۔انہوں نے کہاکہ وفا قی حکومت جامعات کے مسائل سے آگا ہے اور انہیں حل کر نے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اس موقع پر نگراں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے بیوٹمز میں قائم این آئی سی، سمارٹ کلاس روم، ڈیٹا سینٹر سمیت دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا۔