وزیراعظم یوتھ سکل پروگرام کے تحت سردار بہادر خان یونیورسٹی کوئٹہ کی طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم یوتھ سکل پروگرام کے تحت سردار بہادر خان یونیورسٹی کوئٹہ کی طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی نگراں وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی تھے جنہوں نے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ تقریب میں 24طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے تعلیم کے میدان میں خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے جسکے باعث تعلیمی پسماندگی میں اضافہ ہوا۔ مختصر وقت میں ہماری کوشیش ہے کہ تعلیمی معیار کی بہتری اور خصوصاََ بلوچستان کی جامعات کے مسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد وفاق کی ذمہ داری مکمل ختم نہیں ہو جاتی۔ اس موقع پر انہوں نے ایس بی کے پشین اور خضدار کیمپس کے لئے 50 کروڑ روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔ تقریب سے ڈی جی نیوٹیک حسین بخش مگسی، ڈی جی ایچ ای سی بلوچستان ظہور بازئی اور وائس چانسلر ایس بی کے ساجدہ نورین نے بھی خطاب کیا۔