نگراں وزیر تعلیم مددعلی سندھی کی کوئٹہ میں میر علی مردان ڈومکی سے ملاقات،صوبے کے تعلیمی معاملات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر تعلیم مددعلی سندھی نے کوئٹہ میں نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈومکی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کے تعلیمی معاملات سمیت اہم امور پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نگراں وزیر خزانہ بلوچستان امجد رشید اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے وفاقی وزیر تعلیم کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔