نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان سے وزیر تعلیم مدد علی سندھی کی ملاقات، بلوچستان کے فنی تعلیم کے مخصوص اداروں میں جاری پروگرامز سے آگاہ کیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے جمعرات کو یہاں نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے ملاقات کی اور وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان کے تعلیمی اور فنی تعلیم کے مخصوص اداروں میں جاری پروگرامز سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نگران صوبائی وزیر خزانہ و ریونیو امجد رشید و متعلقہ اداروں کے وفاقی و صوبائی حکام بھی موجود تھے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے بلوچستان میں جاری منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے تعاون سے بلوچستان میں جدید فنی تعلیم کے اداروں کو فعال کریں گے۔

اس مقصد کے عالمی و قومی مارکیٹ کی مانگ کے مطابق تربیت یافتہ افرادی قوت پیدا کرنے کے لئے بلوچستان میں اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جاررہا ہے اور فنی تربیت کی فراہمی کے لئے بلوچستان میں قائم اداروں کو فعال بنایا جارہا ہے، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق فنی تعلیمی اداروں کے معیار کو قابل بھروسہ بنا کر ان کی ساکھ بہتر بنائی جائے تو خاطر خواہ نتائج حاصل ہوسکتے ہیں، میر علی مردان خان ڈومکی نے نگران وفاقی وزیر کو صوبائی حکومت کی جانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے بلوچستان سمیت ملک بھر میں معیار تعلیم کی بہتری اور فنی تعلیم کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اس موقع پر نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے بتایا کہ وفاقی اداروں کے انتظامی امور میں بلوچستان سمیت تمام صوبوں کی نمائندگی یقینی بنائی جائے۔

گی نرسنگ اور کلچر کے لئے بلوچستان کے لیے 117 ملین روپے رکھے گئے ہیں ان وظائف کی میرٹ پر تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی جامعات کو درپیش مسائل کے حل کے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے نتیجہ خیز بات کی جائے گی اور جامعات کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت چاروں صوبوں کے نگران وزراء پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی تعلیم اور فنی تربیت سے متعلق امور کو بار آور بنائے گی اور باہمی مشاورت سے پاکستان کے نظام تعلیم کو ایک ایسی سمت کی جانب گامزن کریں گے جہاں یہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ثابت ہو اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کو سوئینر پیش کیا جبکہ میر علی مردان خان ڈومکی کو نگران وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے اپنی کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے