شمالی وجنوبی وزیرستان میں فورسز کی کارروائیاں،6 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کر کے انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے چار سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اٹھارہ اور انیس اکتوبر کی رات شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان دو مقامات پر شدید مقابلہ ہوا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پہلی کارروائی منگنی شمالی وزیرستان کے علاقے غوریوم میں کی گئی، جہاں فوجیوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد اور گروہ کا سرغنہ حضرت زمان عرف خاورے ملا شامل تھا جو دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھا۔دہشت گردوں سے فائرنگ تبادلے میں پاک فوج کے لانس نائیک تبسم، سپاہی نعیم اختر اور عبد الحمید نے شام شہادت نوش کیا۔

دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں کی گئی جہاں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ سپاہی فرمان علی شہید ہوگئے۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے