تمام ہسپتالوں کے سامنے سے تجاوزات اور ٹریفک کو ہٹائی جائیگی، لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چاروں اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایچ او کوئٹہ، ایم ایس سول ہسپتال، ایم ایس بی ایم سی،ایم ایس شیخ زاہد ہسپتال، ایم ایس مفتی محمود ہسپتال، ایم ایس بے نظیر ہسپتال اور ایم ڈی ٹراما سینٹر نے شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ مہینے کی رپورٹ پیش کی گئی۔ اس موقع پر اجلاس کو تمام ہسپتالوں اور بی ایچ اوز کے مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔جس پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نیچار اسسٹنٹ کمشنرز پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دیدیں جو کہ روزانہ کے بنیاد پر تمام ہسپتالوں کے دورے کرکے سہولیات اور مسائل کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریگیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد نے کہا کہ تمام ہسپتالوں کے سامنے سے تجاوزات اور ٹریفک کو ہٹائی جائیگی۔ انہوں نے کیسکو کو ہدایت جاری کرتے ہوے کہا کہ تمام بڑے ہسپتالوں کی بجلی 24 گھنٹے بحال رکھنے کو یقینی بنایاجائے۔اس کے علاؤہ تمام غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاپ کے لسٹ تیار کرکے انکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ تمام بڑے ہسپتالوں میں بائیو میٹرک سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔جبکی ہسپتالوں کے سی سی ٹی وی کمیرے مکمل طور پر بحال کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ طبی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے میں تمام اسٹک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی بنیادی زمہ داری ہے۔اس سلسلے میں ہسپتالوں میں طبی عملہ کی موجودگی،ادویات کی دستیابی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں غلفت برتنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔