ایپکس کمیٹی کے یکطرفہ فیصلے اور بی این پی مخالفین کی حمایت سے بلوچستان کے حالات مزید خراب ہونگے،حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی

چاغی (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے بائیس اکتوبر کے لانگ مارچ وڈھ تا کوئٹہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ یہ لانگ مارچ امن امان کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا بلوچستان خاص کر وڈھ کی مخدوش صورتحال نگران حکومت و ایپکس کمیٹی کی یک طرفہ فیصلے اور بی این پی مخالفین کی حمایت سے بلوچستان کے حالات مزید خراب ہونگے اس حوالے سے لانگ مارچ کا اعلان بہتر اقدام ہے اور یہ پرامن جدوجہد ہے اس لانگ مارچ میں نہ صرف بی این پی کے ورکر بلکہ ہر محب وطن بھر پور انداز میں شرکت کرینگے انہوں نے کہاکہ سردار اخترجان مینگل اور بلوچستان نیشنل پارٹی کو بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جدو جہد و ٹھوس موقف اور لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھانے کی سزا دی جارہی ہے وڈھ کا سیاسی مسئلہ ہے اور ایک منظم سازش کیتحت وڈھ کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش جاری ہے مگر بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ایک پرامن سیاسی لیڈر ہے اور وہ اس مسئلے کو سیاسی و جہموری انداز میں حل کرنے کا خواہاں ہے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر پرامن جدوجہد کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے پورے بلوچستان میں دفعہ 144 لگا دی گئی ہے جو پر امن حالات کو مزید خراب کرنے کی کوشش ہے انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ میں چاغی سے بھر پور انداز میں شرکت کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے