اوتھل، پو لیس کی کاروائی ملزم گرفتار مسروقہ سامان برآمد

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل میں پو لیس نے کاروائی کر تے ہوئے ملزم کوگرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس رہلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوص ہدایت پر اوتھل پولیس نے کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ نمبر 99/2023 بجرم 379- 34 ت پ میں ملوث ملزم عزیز اللہ ولد مومن سکنہ پیر گوٹھ اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ ایک عدد لوہے کا پائپ اور پنکھا جملہ مالیتی-/65000 روپے برآمد کرلئے۔ ملزم نے پائپ اور پنکھا عابد حسین لانگو کی زرعی اراضی واقع نزد بلوچ کاروان پیٹرول پمپ اوتھل سے چوری کئے تھے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے