کراچی،پورٹ قاسم کے قریب چار سالہ بچے کی لاش برآمد

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)پورٹ قاسم کے قریب چار سالہ بچے کی لاش ملی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی کمر پر سیاہ نشان ہے اور اندازہ ہوتا ہے کہ بچے کو کوئی چیز مارکر قتل کیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب چار سالہ بچے کی لاش ملی ہے، لاش ملنے کی اطلاع پر سکھن تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور بچے کی لاش اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ پولیس نے شواہد جمع کرلئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول بچے نے لال رنگ کی شرٹ، نیلے رنگ کی نیکر پہن رکھی ہے، اور اس کی کمر پر سیاہ رنگ کا نشان ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسے کوئی چیز مار کر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابھی مقتول بچے سے بد فعلی کے شواہد نہیں ملے، تاہم بچے کو کہیں اور قتل کرکےلاش سکھن تھانے کی حدود میں پھینکی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے