ڈیجیٹل دور کو اپنانے اور جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانا اہم ہیں، جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈیجیٹل دور کو اپنانے اور جدید ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانا انتہائی اہم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل تعلقاتِ عامہ بلوچستان کے دفتر کے دورے کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات بلوچستان عمران خان بھی ان ہمرہ موجود تھے۔ ڈایریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز محمد نور کھیتران نے معزز صوبائی وزیر جان اچکزئی اور سیکرٹری تعلقاتِ عامہ عمران خان کو اپنے دفتر میں خوش آمدید کہا۔

دورے کا مقصد عصری دور کے تقاضوں کے مطابق جدیدیت اور تربیت کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی اور سیکرٹری عمران خان نے ڈی جی پی آر کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور حکام سے بات چیت کی۔ صوبائی وزیر نے ڈیجیٹل دور کی ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈی جی پی آر کو ڈیجیٹالائز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور عالمگیریت اور مواصلاتی انقلابات کا دور ہے۔

معلومات کو مؤثر طریقے سے پہنچانے اور پھیلانے کے لیے ہمیں جدید تکنیکی اختراعات کے ساتھ ہم آہنگ رہنا چاہیے۔انہوں نے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور مواصلاتی طریقوں میں مہارت حاصل کرنے کے لیے اہلکاروں کی تربیت کی اہمیت پر مزید روشنی ڈالی جس میں ڈی جی پی آر کی جانب سے معلومات کو پھیلانے اور عوامی رابطے کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ بلوچستان حکومت کے ڈیجیٹل دور کو قبول کرنے کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے موجودہ حکومت معلومات کی ترسیل میں موثر اور جدید مواصلاتی طریقوں کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔

چونکہ دنیا ٹیکنالوجی اور عالمی سطح پر ایک دوسرے سے جڑے ہونے کے لحاظ سے تیزی سے ترقی کر رہی ہے ہمیں بھی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کی ضرورت ہے جدیدیت اور تربیت کے لیے صوبائی وزیر اطلاعات کا یہ عزم بلوچستان کی مواصلات اور معلومات کی ترسیل کی کوششوں میں بہتری لانے اور ٹیکنالوجی کو موثر طریقے سے استعمال کرنے کی جانب مستقبل کے لائحہ عمل کو ظاہر کرتا ہے جو کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلیے اہم سنل میل ثابت ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے