پارٹی کے تمام کارکنان ذمہ داران آج سے انتخابی فہرستوں کی درستگی کے حوالے سے اپنا کام شروع کریں، نواب ثناء اللہ زہری
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے پارٹی کارکنوں کے نام اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ الیکشن کی آمد آمد ہے پارٹی کے تمام ورکرز سینئر رہنماء اور بالخصوص پولنگ اسٹیشن کے ذمہ داران اپنے اپنے علاقوں میں ووٹروں کی نام انتخابی فہرستوں میں چیک کریں غلط اندراج یا اندراج نہ ہونے کی صورت میں تصیح اور دوبارہ اندراج کرائیں تمام کارکنان پارٹی ذمہ داران آج سے انتخابی فہرستوں کی درستگی کے حوالے سے اپنا کام شروع کریں اور الیکشن کمیشن کے ضلعی اور مقامی ذمہ داران سے معلومات حاصل کریں تاکہ الیکشن کے دن ہمارے ووٹرز کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو،واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں ووٹروں کے اندراج یا ووٹرز کے کوائف کی تصیح کیلئے اخری تاریخ 25 اکتوبر رکھی ہے۔