میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی، خوشحالی،استحکام کی ضمانت ہیں،شیخ جعفر خان مندوخیل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدشیخ جعفر خان مندوخیل اور سیکر ٹری جنرل جمال شاہ کاکڑنے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی، خوشحالی،استحکام کی ضمانت ہیں اور وہ ملک کے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت سے نجات دلا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،قائد میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں عوام کی امیدوں کو ایک بار پھر پورا کریں گے،کارکن ہمارا اثاثہ ہیں حکومت بنی تو پارٹی کے ساتھ کھڑے رہنے والے مخلص کارکنوں کو ترجیح دیں گے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو مکران ہاؤس میں سرد ار زادہ عارف جان محمد حسنی اورسر دار زادہ ایڈو کیٹ بلال جان محمد حسنی کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں سینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) بلو چستان کے سیکر ٹری اطلاعت نصیر خان اچکزئی، ملک ظاہر کاکڑ، نسیم الرحمن، چوہدری نعیم، جہانگیر خروٹی، حیدر اچکزئی، وہاب اٹل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ21 اکتوبر وطن سے وفا اور تجدید کا دِن ہے،میاں نوازشریف کے استقبال کو تاریخی بناکر سیاسی تاریخ کی مضبوط ترین انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن ہی ہمارا اصل سر مایہ ہیں جو عمرا ن نیازی کے دور میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرتے رہے مگر جھکے نہیں،وہ دن دور نہیں ہیں جب پاکستان میں ترقی کا دور پھر سے آئے گا اور ملک ترقی کرے گا۔انہو ں نے کہاکہ میاں نوازشریف کی وطن واپسی سے پہلے جس طرح پوری مسلم لیگ(ن) متحرک اور متحد ہوئی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ نوازشریف آفاقی لیڈر ہیں اور انشاء اللہ تعالی میاں نواز شریف ایک بار پھر پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے اور پاکستان دن دگنی ترقی کرے گا۔ اس موقع پرمسلم لیگ (ن) میں شمو لیت اختیار کر نے والے سرد ار زادہ عارف جان محمد حسنی، سر دار زادہ ایڈو کیٹ بلال جان محمد حسنی نے کہا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کر تے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ہے،میاں محمد نواز شریف کی بلو چستان اور بلو چستان کے عوام کے لئے بھی بے پناہ خدمت موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی وطن واپسی عوام کیلئے امید کی کرن ہے،تاریخ گواہ ہے کہ میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ ملک کی خدمت کی ہے ان کے ادوار میں ملک نے بے پناہ ترقی کی ملک میں انفراسٹر کچر، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مثالی ترقی ہوئی ہے۔