مانگی ڈیم پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور جو بھی مسائل درپیش ہے انہیں فوری طور پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں، سردار اعجاز جعفر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر پی ایچ ای و بہبود ابادی سردار اعجاز احمد خان جعفر کی صدارت میں محکمہ پی ایچ ای کے افسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ڈیولپمنٹ عبدالقدیر خان، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ندیم احمد، چیف انجینیئر نارتھ ملک محمد اعظم زرکون اور دیگر افسران موجود تھے اجلاس میں سابقہ اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے سمیت مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر افسران اپنی اپنی ذمہ داریاں نیک نیتی اور ایمانداری سے سر انجام دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مسائل حل نہ ہوں انہوں نے کہا کہ چونکہ کابینہ پہلے ہی محکمہ پی ایچ ای کے 54 ٹیوب ویلز کو محکمہ واسا کے حوالے کرنے کا فیصلہ دے چکی ہے لہذا فوری طور پر اس فیصلے پر عمل درامد یقینی بنایا جائے اور ائندہ کوئیٹہ میں محکمہ پی ایچ ای کوئی ٹیوب ویل نہ لگائے اس ضمن میں ایک جامع سمری بنا کر کابینہ میں پیش کریں تاکہ وہاں سے اس کی منظوری لی جا سکے انہوں نے گوادر میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کے لیے افسران کو تاکید کی کہ وہ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ایک جامع حکمت عملی بنائیں تاکہ گوادر کے لوگوں کو پانی کی فراہمی بھی باسانی اور مستقل بنیادوں پر یقینی ہو سکے انہوں نے افسران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے بھی ایک موثر پالیسی بنائیں تاکہ اس پانی کو جنگلات اور ذراعت اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال میں لایا جا سکے اجلاس کے توسط سے انہوں نے چیف انجینیئر فلٹریشن پلانٹ کو بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ سے متعلق پالیسی بنائیں اور اس ضمن میں ایک ہفتے کے اندر اندر مجھے رپورٹ پیش کریں انہوں نے کہا کہ افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کے حوالے سے کام کو تیز کیا جائے اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس این ای، مانگی ڈیم پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور کیسکو سے متعلق جو بھی مسائل درپیش ہے انہیں فوری طور پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے