غزہ میں اسپتال پر حملہ ناجائز اور غیرقانونی ہے ، کینیڈین وزیراعظم کی مذمت

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے پر مذمتی بیان جاری کیا ہے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے، صیہونی افواج کے اسپتال پر ہونے والے تازہ حملے میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے پر بیان جاری کرتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ’ غزہ سےآنے والی خبریں بہت تباہ کن ہیں، اسپتال پر حملہ بہت خوفناک اور ناقابل قبول ہے’۔

اس کے علاوہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم فوری روکے جائیں۔

دوسری جانب اردن، قطر ، عالمی ادارہ صحت اور عرب لیگ نے بھی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔فسلطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 12 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں 1000 سے زائد بچے اور ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے