بلو چستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ بدھ کو بلو چستان کے علا قے خاران،دالبندین،بار کھان، چاغی، تربت، خاران،خضدار، مو سیٰ خیل، پنجگور،واشک میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری جبکہ آواران، چمن، لسبیلہ، لورالائی، شیرانی، اوستہ محمد محمد مو سم ابر آلود رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار میں 19اوردالبندین میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات) کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔