ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کمی؟
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) ڈالر اورپیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کے بعد ہونڈا کمپنی نے سی ڈی 70 اور ہنڈا 125 کی قیمتوں میں بڑی کمی کا فیصلہ کر لیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ہونڈا کمپنی نے 70 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت میں 22 ہزار کی کمی کر دی ہے۔ اس کے علاوہ ہونڈانے 125 کی قیمت میں 33 ہزار 500 اور ہونڈا 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت میں 38 ہزار 500 کی بڑی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ موٹرسائیکل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 18 اکتوبر سے کیا جائیگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ اکتوبر میں سوزوکی کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 17 سے 18 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا تھا۔ کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق سوزوکی جی ڈی 100 ایس 17 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 52 ہزار روپے کی ہوگی تھی نوٹیفکیشن کے مطابق سوزوکی جی ایس 150 سی سی 18 ہزار اضافے سے 3 لاکھ 82 ہزار روپے کی ہوگی۔ سوزوکی 250 سی سی 50 ہزار اضافے سے 11 لاکھ 90 ہزار ہو چکی ہے۔
موٹر سائیکلوں کی فروخت میں گذشتہ ماہ بائیس فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگست 2023 ء میں 86504 بائیکس کے مقابلے میں گذشتہ ماہ 105479 یونٹس فروخت ہوئے۔ ہونڈا کمپنی نے اسی عرصہ کے دوران 95056 موٹر سائیکلیں فروخت کیں۔ اس کے برعکس اگست 2023ء میں سوزوکی بائیکس کی فروخت میں چھتیس فیصد کی کمی دیکھی۔ گذشتہ ماہ اگست میں 1722 کے مقابلے میں 1096 یونٹس فروخت ہوئے۔