کوئٹہ، سریاب روڈ پر واقع2گوداموں پر چھاپہ 650ملین روپے ما لیت کا غیر ملکی سامان بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے کاروائی کر تے ہوئے 650ملین روپے ما لیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل فیض احمد چدھڑ کی ہدایت پر کوئٹہ کے علا قے سریاب روڈ پر واقع2گوداموں پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں بھاری مقدار میں اسمگل شدہ سیگریٹ، سپاری، وائپس اور بھارتی نڑاد پان پراگ سمیت دیگر سامان بر آمد کر کے قبضے میں لے لیا،ترجمان کے مطابق برآمد شدہ سامان کی مالیت پینسٹھ کروڑ روپے650 ملین بنتی ہے مز کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے