میر جمال خان رئیسانی کی اسلام آباد میں تھائی لینڈ کے سفیر سے ملاقات،باہمی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی اسلام آباد میں تھائی لینڈ کے سفیر سے ملاقات۔باہمی ہم آہنگی پر زور دیا، تھائیلینڈ اور پاکستان میں دو طرفہ کھیلوں کے فروغ، ثقافتی ہم آہنگی اور نوجوانوں کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے کوششیں مزید تیز کرنے پر اکتفا کیا گیا۔تھائیلینڈ کے سفیر نے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کا تھائی ایمبیسی میں پرتپاک استقبال کیا۔ نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے تھائی سفیر کو کہا کہ میں تھائیلینڈ کو بہت قریب سے جانتا ہوں اور تھائیلینڈ کو میں اپنا دوسرا گھر تصور کرتا ہوں۔ اسی لیے آج تھائیلینڈ ایمبیسی کا وزٹ کیا کیونکہ میں چاہتا ہوں کہ بلوچستان (پاکستان) اور تھائیلینڈ کے مابین دوطرفہ شراکت داری سے ایسے ایونٹس کا انعقاد کروایا جائے جس سے دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کی ثقافت کو جان سکیں۔نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ، ثقافتی ہم آہنگی اور نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے پر تھائیلینڈ کے سفیر سے بات کی جس پر تھائیلینڈ کے سفیر نے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی جانب سے دی جانے والی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے مثبت رائے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے