خضدار، ہوٹل کے مالک خنجر کے وار سے قتل

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)خضدار میں ہوٹل کے مالک کوخنجر سے وار سے قتل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق خضدار میں خنجر سے وار کرکے ایک نوجوان عطاء اللہ ولد محمد اسماعیل جتک ساکن قادرآباد کو قتل کردیا گیا۔ وہ ایک ہوٹل مالک تھے کام ختم کرکے گھر جارہے تھے کہ ملزمان نے ان پر حملہ کردیا اور خنجر سے وار کرکے انہیں شدید زخمی کردیاگیا جو بعد ازاں جانبر نہ ہوسکے قتل کے الزام میں پولیس نے چار ملزمان کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے