حب چیک پوسٹ پر دو کروڑ کی منشیات اور نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد، پانچ ملزمان گرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سندھ رینجرز اور کسٹم انٹیلی جنس نے کراچی بلوچستان بارڈر حب چیک پوسٹ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرکے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات اور نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کرلیں۔

پاکستان رینجرز سندھ کا اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے شہر کے داخلی راستوں پر چیکینگ کا سلسلہ جاری ہے، سندھ رینجرز اور کسٹم انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاعات پر کراچی بلوچستان بارڈر پر واقع حب چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کلو 50 گرام آئس برآمد کرلی جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

دوران چیکنگ دیگر نان کسٹم پیڈ اشیاء جس میں بھاری مقدار میں سگریٹ، انڈین گٹکا، سپاری اور چائنہ نمک بھی برآمد کر لیا جو کہ بسوں کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ گرفتار ملزمان کو مع منشیات، نان کسٹم پیڈ اشیاء اور بسوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے