آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی سے ملک ترقی کرے گا، آصف زرداری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی سے ملک ترقی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یوم شہدا سانحہ کارساز کے موقع پر کارساز کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ18 اکتوبر کے شہداءکی قربانی، بہادری اور وفاداری کی تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کا واقعہ ناقابل فراموش ہے، کارساز کے شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں ہوگی۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترامیم جمہوریت کے شہداء کی جدوجہد کا ثمر ہے، پاکستان کو مکمل فلاحی ریاست بنانے تک جمہوریت کے شہداءکے خون کے مقروض رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پاکستان میں امن ہوگا اور عوام خوشحال ہوں گے، خودمختار پارلیمنٹ، آئین کی بالادستی اور عوام کی حکمرانی سے ملک ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مقصد غریب اور مستحق خواتین کو ریاست کے ثمرات میں حصہ دار بنانا ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے شدت پسندوں کی مذاحمت کی۔

سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ نوجوان چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں وہ نوجوانوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے