کراچی کے علاقے لیاری میں دستی بم دھماکا،متعدد افراد زخمی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں دستی بم دھماکا ہوا ہے۔دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک بچی اور دو خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس کے مطابق تین منزلہ عمارت پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے