نگران سیٹ اپ جنرل الیکشن تک فرائض سرانجام دینے کا مجاز ہے،سردارزادہ آصف الرحمن دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گو ادر)نگران صوبائی وزیر زراعت سردارزادہ آصف الرحمن دمڑ سے گزشتہ روز بلوچستان ایگریکلچر آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر قاسم کاکڑ کی قیادت میں ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شکیل زہری سینئر جوائنٹ سیکرٹری محمد فضل بلوچ پریس سیکرٹری نواز ترین سینئر ممبران نذیر پانیزئی حبیب اللہ کاکڑ اور سیف اللہ کاکڑ پر مشتمل وفد نے صوبائی وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔وفد نے انہیں وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ محکمہ کی بہتری آفیسران کی فلاح و بہبود اور صوبے کے کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کرنے کے لیے اپنی تمامتر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے جس کے لیے انہیں ایسوسی ایشن کا مکمل تعاون حاصل رہے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران سیٹ اپ جنرل الیکشن تک فرائض سرانجام دینے کا مجاز ہے اس مختصر سی مدت میں ہماری کوشش ہوگی کہ محکمہ کی مزید فعالی و بہتری اور آفیسرز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ایسے اقدامات اٹھائیں کہ ہمیں تاریخ میں اچھے الفاظ سے یاد رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے