بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان بھر کے صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، میر محمد ہاشم نوتیزئی

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر)سابق وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی بی این پی کے مرکزی رہنما ء میر محمد ہاشم نوتیزئی کا دالبندین پریس کلب کا دورہ،صدر حاجی عبد الستار کشانی،جنرل سیکرٹری فاروق سیاہ پاد، آفس سیکرٹری فیض اللہ عابد نے انکا استقبال کیا۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر ممبران بھی انکے ہمراہ تھے۔سابق وفاقی وزیر نے پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا،میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا کہ صحافیوں کا معاشرے میں اہم کردار ہوتا ہے میں نے اپنے دور میں رخشان ڈویژن کے تمام پریس کلبز کے لئے فنڈز منظور کیا جس پر مجھے خوشی ہوئی آج دالبندین پریس کلب کے تمام شعبہ جات فعال ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے کان اور آنکھ ہوتے ہیں،اس موقع پر صدر حاجی عبد الستار کشانی، جنرل سیکرٹری فاروق سیاہ پاد نے انکا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے 25 لاکھ کے فنڈز سے دالبندین پریس کلب کے بہت سے ضروری مسائل حل ہوئے۔اس موقع پر میر محمد ہاشم نوتیزئی نے پریس کلب کے لئے سولر کٹ کا بھی اعلان کردیا تاکہ پریس کلب میں 24 گھنٹے بجلی میسر ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان بھر کے صحافیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انکے کاوشوں کو سراتی ہے ملاقات میں صحافیوں کے ساتھ طویل نشست کی ضلع کے سیاسی و دیگر مسائل پر غیر رسمی گفتگو کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے