ڈسٹرکٹ سیشن جج نے قتل میں نامزد سابق ایس ایچ او مستونگ تھانہ کو 20سال قید کی سزا سنا دی

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) ڈسٹرکٹ سیشن جج نے قتل میں نامزد سابق ایس ایچ او مستونگ تھانہ کو 20سال قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن جج عمران صدیقی کی عدالت کی جانب سے پولیس کی حراست میں تشدد سے جاں بحق ہونے والے نوجوان شہیدبابل جان بدوزئی کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، عدالت نے مقدمہ نمبر71/2019 بجرم زیر دفعہ30231634ppc رجسٹرڈ پولیس تھانہ سٹی مستونگ میں نامزد ملزم سابق ایس ایچ او سفر خان زہری کو جرم ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے20سال قید کی سزا سناء دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے