لسبیلہ میں مون سون کی تباہ کن بارشوں اور سیلابی ریلوں کو تقریباً 15 ماہ گزر چکے ہیں عمارتیں حکومتی امداد کی منتظر ہیں،جام کمال خان
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ لسبیلہ میں گزشتہ سال آنے والے مون سون کی تباہ کن بارشوں اور سیلابی ریلوں کو تقریباً 15 ماہ گزر چکے ہیں لیکن سیلاب سے تباہ شدہ سڑکیں، عمارتیں، مکانات، کھیت اور زمینیں حکومتی امداد کی منتظر ہیں ہے کوئی ان متاثرہ لوگوں کی بات سننے والا اور ان کی مدد کرنے والا۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کہا ہے کہ براہ کرم میٹنگ بلائیں اور بارش اور سیلاب سے متاثرہ انفرااسٹرکچر کی مرمت کا کام کیا جائے۔سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ لسبیلہ میں گزشتہ سال آنے والے مون سون کی تباہ کن بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلوں کو تقریباً 15 ماہ گزر چکے ہیں لیکن سیلاب سے تباہ شدہ سڑکیں، عمارتیں، مکانات، کھیت اور زرعی زمینیں تاحالحکومتی امداد کی منتظر ہیں ہے کوئی ان مثاثرہ لوگوں کی بات سننے والا اور ان کی مدد کرنے والا جو ان کو دوبارہ بحال کرے ان کے نقصانات کا ازالہ کرسکے۔کیوں کہ تقریباً 15 ماہ گزرنے کے باوجود بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی نہ تو مالی مدد کی گئی اور نہ ہی تباہ شدہ انفراسٹرکچر سڑکیں، پلیں، سرکاری عمارات، گھروں، کی تعمیر گئی ہے اور نہ ہی کھیت اور زمینیں ہموار کی گئیں۔متاثرہ افراد تاحال امداد کے متظر ہیں۔جام کمال نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کہا ہے کہ براہ کرم میٹنگ بلائیں اور لسبیلہ میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ انفرااسٹرکچر کی مرمت کام کیا جائے۔اور سرکاری سروے کے مطابق متاثرین کی امداد کی جائے تاکہ ان کے نقصانات کا ازالہ ہوسکے۔