زراعت، غذائی تحفظ اور غربت کے خاتمے میں دیہی خواتین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ زراعت، غذائی تحفظ اور غربت کے خاتمے میں دیہی خواتین کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دیہی خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیہی خواتین کو بااختیار بنائے بغیر پائیدار ترقی کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 15 اکتوبر کو دیہی خواتین کا دن قرار دیا تھا، تمام سیاسی پارٹیوں کو دیہی خواتین کے دن کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے، دیہی خواتین کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے