اسلام آباد،سیکٹر ایف سیون میں سلنڈر دھماکا ، 2 خواتین جاں بحق

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پمپ پر سلنڈر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر ایف سیون میں ایک پمپ پر گاڑی میں گیس ڈلواتے ہوئے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات تک پمپ کو بند کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے